4 ستمبر، 2026، 8:04 PM

جنوبی غزہ میں قدس بریگیڈز اور صیہونی مزدوروں میں براہِ راست جھڑپیں

جنوبی غزہ میں قدس بریگیڈز اور صیہونی مزدوروں میں براہِ راست جھڑپیں

قدس بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے شمالی علاقے میں اس کے مجاہدین اور غاصب صیہونی حکومت کے مزدوروں کے درمیان براہِ راست جھڑپ ہوئی، جس میں متعدد مزدور ہلاک اور زخمی ہوئے، جبکہ قدس بریگیڈز کے ایک مجاہد بھی شہید ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریکِ جہادِ اسلامی کے عسکری ونگ قدس بریگیڈز نے جنوبی غزہ کی پٹی میں غاصب صیہونی حکومت کے مزدوروں کے ساتھ براہِ راست جھڑپ کی اطلاع دی ہے۔

قدس بریگیڈز کے بیان میں اس کاروائی کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج جمعہ کی صبح ساڑھے تین بجے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے کرائے کے جنگجوؤں کا ایک گروہ، صیہونی حکومت کے ڈرونز کی مدد سے، خان یونس کے شمال میں واقع القرارہ کے علاقے میں شارع الجُمیزہ کی جانب پیش قدمی کر رہا تھا، تاکہ قدس بریگیڈز کے ایک مجاہد کو اغوا کر سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قدس بریگیڈز کے مجاہدین نے اغوا کی کاروائی کے دوران دراندازی کرنے والے گروہ کا سراغ لگا لیا اور نزدیک سے دستی بموں اور درمیانے درجے کے ہتھیاروں کے ذریعے ان کے ساتھ جھڑپ کی، جس کے نتیجے میں اس گروہ کے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

قدس بریگیڈز کے بیان کے مطابق، غاصب صیہونی حکومت کے ڈرونز اپنے کرائے کے ایجنٹوں کی پسپائی میں مدد دینے کے لیے کاروائی میں شامل ہوگئے۔ پسپائی سے قبل ان افراد نے اغوا کیے گئے قدس بریگیڈز کے مجاہد فادی علی العبادلہ کو گولیاں مار کر شہید کردیا اور ان کی لاش موقع پر ہی چھوڑ دی۔ اس کے بعد یہ گروہ اپنے ہلاک اور زخمی افراد کو وہاں سے نکال کر لے گیا۔

قدس بریگیڈز نے اپنے بیان کے اختتام پر فادی علی سعید العبادلہ کی شہادت پر تعزیت پیش کی، جو خان یونس بریگیڈ کے القرارہ بٹالین کے مجاہد تھے۔

News ID 1941130

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha